تحميل إغلاق

ہول سیل اور ریٹیل تجارتی اسٹور، مال اور تجارتی مراکز کے لئے پروٹوکول

العاملون والممارسون الصحيون

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 10-11-1441

کام کے اوقات

  • کام کے اوقات کورونا وبائی امراض سے قبل طے شدہ ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں، جب تک کہ دوسری صورت میں ہدایات جاری نہ کی جائیں۔

صارفین

  • ہر صارف کا اپنا درجہ حرارت سہولت کے داخلی راستوں پر لیا جائے گا۔ ان صارفین کو جن کا درجہ حرارت °38 سیلسیئس سے زیادہ ہے، سہولت میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔
  • ان صارفین کو جو ماسک یا ناک اور منہ کو ڈھانپنے والی کوئی شے پہننے کی پابندی نہیں کرتے ہیں، سہولت میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔
  • بھیڑ والے مقامات (جیسے: داخلی اور خارجی راستے، لفٹ اور بیت الخلاء) میں قطاریں ترتیب دینے کے لئے مرئی فلور اسٹیکر لگائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ صارفین کے مابین مناسب فاصلہ برقرار ہے۔
  • ہر اسٹور میں صارفین کی تعداد متعین کرنا [اسٹور کی داخلی جگہ کے ہر 9 مربع میٹر کے لئے ایک صارف] اور اس سہولت کی گنجائش کے بارے میں جو وہ جذب کرسکتی ہے، وضاحتی بورڈ لگانا۔

ملازمین

  • کام کی جگہ پر جہاں بھیڑ بھاڑ زیادہ ہوتی ہے (جیسے کسٹمر سروس کے علاقے) ملازمین کے درمیان اور صارفین اور ملازمین کے مابین محفوظ فاصلہ مسلط کرنے کے لئے نظر آنے والے فرش اسٹیکر رکھنا۔
  • ملازمین کا درجہ حرارت روزانہ لیا جائے گا۔ اس سہولت کے ملازمین یا کسی تیسری پارٹی کے ملازمین کو اگر اس کا درجہ حرارت 38° سیلسیئس ڈگری سے زیادہ ہو تو انہیں اس سہولت میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔
  • تمام ملازمین کو کام کے دوران ہر وقت ذاتی حفاظتی سامان (کپڑے کے ماسک یا کوئی شے جو ناک اور منہ کو ڈھانپ سکے) پہننا چاہئے۔
  • ایسے ملازمین کو جنھیں زیادہ خطرہ سمجھا جاتا ہے (ضمیمہ A میں منسلک تعریف کے مطابق) کام پر آنے سے منع کیا جائے گا اور ان سے گھر سے کام کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

مواد

  • اسٹور میں مواد پر تجربہ کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم، فٹنگ والے کمرے بند رہیں گے۔

اسٹور / گودام

  • اسٹور کے مصروف علاقوں (مثلاً: داخلی دروازے، کسٹمر سروس کاؤنٹر اور خارجی دروازے) میں صارفین/مؤکلوں کے درمیان ہر وقت تجویز کردہ سماجی فاصلے کے پیمانے (ڈیڑھ میٹر) کو برقرار رکھنا۔
  • اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ ایک وقت میں ایک شخص اس کا استعمال کرے (اور افراد کے مابین 6 قدم کا فاصلہ ہے) ایسکلیٹر پر فرش اسٹیکر کا استعمال۔
  • فروخت کے برقی پوائنٹ (جیسے آن لائن ادائیگی کے اختیارات، بینک کارڈ اور اسمارٹ فون) کے ذریعے ادائیگی کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • دن میں کم از کم ایک بار سہولیات اور تمام سطحوں کو جراثیم سے پاک کریں جن کو ملازمین/صارفین مَس کرتے ہیں (جیسے نقد رجسٹر کاؤنٹر، الماریاں، بیت الخلاء)۔
  • شاپنگ کارٹ اور شاپنگ ٹوکریوں کو (اگر قابل نفاذ ہے) ہر استعمال کے بعد جراثیم سے پاک کرنا۔
  • مشترک علاقوں اور طہارت خانوں اور دروازوں کے قریب جنہیں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے، ہر استعمال کے بعد جراثیم سے پاک کرنے کے لئے ہینڈ سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
  • تمام عوامی ٹچ اسکرینوں (جیسے معلومات کی سکرین) کو غیر فعال کریں۔
  • ان آلات اور ٹول کو ضائع کردیں جسے کارکنان داخلی طور پر شیئر کرتے ہیں (جیسے: ورک شیٹ کو بھرنے کے لئے قلم، اور مشترکہ آلات جیسے پینے کے پانی کے آلات، وغیرہ)۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں ردی کی ٹوکریاں ہوں جو ان کو چھونے کی ضرورت کے بغیر کھلتی ہیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کچرا کثرت سے جمع اور مستقل طور پر ضائع کیا جاتا ہے۔
  • بغیر کسی پابندی کے پارکنگ کی جگہوں کے استعمال کی اجازت دیں اور ویلے پارکنگ خدمات فراہم کریں۔
  • ہر سہولت کے لئے قابل نفاذ لازمی صحت پروٹوکول کے ساتھ مال اور اس کی سہولیات، بشمول بیٹھنے کے مقامات، کھانے کے مقامات، نماز کے مقامات، سنیما گھروں اور کھیل کے مقامات تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔
  • ریستورانوں اور کیفے کے پروٹوکول پر کاربند ہونے کی ضرورت کے ساتھ کھانے کے لئے نامزد ریستورانوں اور لاؤنج کو کھلنے کی اجازت دیں۔
  • تفریحی مقامات کے لئے پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت کے ساتھ، تفریح اور کھیلوں بشمول بچوں کے لئے مختص مقامات کو کھلنے کی اجازت دیں۔
  • فٹنگ روم بند کریں۔

رپورٹنگ

  • منظور شدہ پروٹوکول کے مطابق اسکریننگ اور آئسولیشن کے طریقہ کار کے تسلسل کے ساتھ، (توکلنا) ایپلی کیشن کووڈ۔19 کے حوالے سے افراد کی صحت کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ مثبت کیس والے کسی بھی شخص کی موجودگی، یا کوئی بھی جو مثبت کیس کے ربط میں تھا، ممنوع ہے جیسا کہ ایپلی کیشن میں اشارہ دیا گیا ہے۔
  • بحالی کی مدت کے بعد جس کی تصدیق توکلنا ایپلی کیشن میں اس کی حیثیت کو اپ ڈیٹ کرکے کی جاسکتی ہے، ملازم کو کام پر واپس جانے کی اجازت ہے۔
  • کووڈ۔19 وائرس سے مشتبہ انفکشن ہونے کی صورت میں آئسولیشن روم فراہم کریں۔
  • ہر ملازم کا درجہ حرارت روزانہ لیا جائے گا۔ کوئی بھی جس کا درجہ حرارت °38 سیلسیئس ڈگری سے تجاوز کرے گا اسے کام کی جگہ میں داخل ہونے سے منع کیا جائے گا، اور اس ملازم کو گھر میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور اسے ڈاکٹر کے پاس جانے اور ڈاکٹر کا نوٹ فراہم کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔
  • اگر کسی کارکن کے اندر تصدیق شدہ معاملہ پایا جاتا ہے تو، وقائع، سعودی مرکز برائے انسداد امراض اور کنٹرول اور وزارت صحت کے ذریعہ منظور شدہ پروٹوکول کو بہر صورت لاگو کیا جائے گا۔
  • ملک کی ہدایات کے مطابق، (توکلنا) ایپلی کیشن کا استعمال کووڈ 19 وائرس سے متعلق افراد (ملازمین اور مہمانوں) کی حالت صحت کی تصدیق کے لئے ہوتا ہے۔ چنانچہ، مثبت کیس والےکسی بھی شخص کی موجودگی، یا کوئی بھی شخص جو مثبت کیس کے ربط میں رہا ہے، بہر صورت ممنوع ہے جیسا کہ ایپلی کیشن میں اشارہ دیا گیا ہے۔

آگاہی اور ضوابط کا نفاذ

  • صارفین اور ملازمین کو اپڈیٹ کی گئی حفاظتی ہدایات (جیسے: سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونے اور سطح کی جراثیم کشی) پر عمل کرنے کی تعلیم دینا۔
  • ایسا سائن بورڈ رکھنا جس میں سہولت کے داخلی راستے پر خلاف ورزی کے مناظر شامل ہوں۔
  • ایک پروٹوکول مینیجر مقرر کرنا نیز سکیورٹی اور سیفٹی ڈپارٹمنٹ (اگر کوئی ہے تو) کو یہ ہدایت دینا کہ محافظین یا داخلی، خارجی راستوں اور مرکز کے اندر ملازمین کے ساتھ اس کی مدد کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قائم شدہ پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔ چھوٹی چھوٹی سہولیات جیسے گروسری اسٹور اور سپلائی اسٹور داخلے کو منضبط کرنے اور بھیڑ بھاڑ ہونے سے روکنے کے لئے اسی دکان کے کسی ایک ملازم کو اس کام پر مامور کرسکتی ہیں۔
  • صارفین اور ملازمین سے فیڈبیک اور آراء وصول کرنے، پروٹوکول کی خلاف ورزی کی اطلاع دینے یا نئے نظریات پیش کرنے کے لئے ایک چینل وقف کرنا جیسے: ای میل، سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا فون نمبر۔

ضمیمہ (A): ایسے افراد جن کو وائرس سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہے

کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران طبی رپورٹ کے ساتھ کام کی جگہ پر حاضری معطل کرنے کے لئے صحت پروٹوکول
صحت کی پابندیتفصیل
65 سال کی عمر سے اوپر کے لوگ
پھیپھڑوں کی دائمی بیماری، یا شدید دمہجن کو پچھلے چھ ماہ میں کم از کم ایک بار اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
دل کی دائمی بیماری1۔ عضلات قلب کی کمی

2۔ گزشتہ سال ایک ہی قلبی واردات کے ساتھ اکلیلی شریان کی بیماری۔

موروثی مامونی قلت
مطلوب مامونی قلت1۔ مطلوب مامونی قلت

2۔ مصونی اِمتناعی دوائیوں کا استعمال۔

3۔ کینسر کے علاج والی دوائیوں کا استعمال۔

موٹاپابی ایم آئی< 40
دائمی طبی حالات1۔ بے قابو ذیابیطس، جس میں گزشتہ چھ ماہ میں کم از کم ایک بار اسپتال میں داخلے کی ضرورت تھی۔

2۔ ہائی بلڈ پریشر کی بیماری، جس میں گزشتہ چھ ماہ میں کم از کم ایک بار اسپتال میں داخلے کی ضرورت تھی۔

3۔ گردوں کی ناکامی (ڈائیلاسس)۔

4۔ جگر کی ایک بیماری

Pdf